لاہور(کامرس رپورٹر )چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ امیر قطر کے کامیاب دورہ پاکستان سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔انہوں نے پاکستان اور قطر کے درمیاں سرمایہ کاری ، تجارت ، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے معاہدوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیر قطر کے دورے سے دونوں ملکوں کے بردرانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ قطر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے 2022ئے فیفا ورلڈ کپ کیلئے قطر پاکستان سے ایک لاکھ سے زائد افرادی قوت درآمد کرنے کا خواہ ہے جبکہ قطر پاکستان میں توانائی کے بحران کے اختمہ کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے کہا ہے کہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ پاکستان میں تیل گیس کی تلاش اور توانائی کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سے ملک میں توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔