اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اس حوالے سے دونوں ملکوں میں اعلیٰ سطح کے رابطے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اتوار کے روز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان میں 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے ۔