ملتان(جنرل رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن حکام کی کارروائی، بلیک لسٹ میں شامل 80 سالہ خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا۔بتایا جاتا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی رہائشی خاتون مسز صاحب جانا اپنے بیٹے آمو خان کے ساتھ ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہنچی ۔خاتون حج کے لیے ملتان سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ کی مسافر تھی۔امیگریشن حکام نے دوران بورڈنگ دستاویزات اور ریکارڈ چیک کیا تو وہ بلیک لسٹ نکلی جسے ایف آئی اے نے حراست میں لے کر سرکل دفتر منتقل کردیا۔