لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان ایبک پولو کپ 2019ء کا فائنل زبردست اور کانٹے دار مقابلے کے بعد آخری لمحات میں پیبل بریکرز نے ماسٹر پینٹس بلیک کو آدھے گول سے شکست دے کر جیت لیا۔ سب سڈری فائنل میں باڑیز نے ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج کو ہرا دیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر، امریکی قونصلیٹ برائے اکنامک اینڈ پولیٹیکل ٹیڈور اے مینہور ،ہمدان کے سی ای او کمال ناصر ،ہمدان کے شجاع الملک، لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، سیکرٹری کرنل (ر) عثمان ناصر،ممبرز اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پیبل بریکرز کی ٹیم نے 7-6.5 سکورسے فائنل اپنے نام کیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں میں باڑیز نے ڈائمنڈ پینٹس /نیوایج کو 8-6 سے ہرا دیا۔