کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 6پیسے کم ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا ۔دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید 6پیسے کی کمی سے 154.56روپے سے گھٹ کر154.50روپے اور قیمت فروخت 154.66 روپے سے گھٹ کر154.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.50روپے سے بڑھ کر154.60روپے اور قیمت فروخت 154.80 روپے سے بڑھ کر154.90روپے ہوگئی ۔