کراچی (کامرس رپورٹر)انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں3پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30پیسے سستا ہوگیا ۔سعودی ریال ،یو اے درہم اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ یورو میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.37روپے سے بڑھ کر 141.40روپے اور قیمت فروخت 141.47 روپے سے بڑھ کر 141.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں قیمت خرید142.50روپے سے گھٹ کر141.80روپے اور قیمت فروخت142روپے سے گھٹ کر142.30روپے ہوگئی ۔