کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں مزید5پیسے کا اضافہ ہوا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 5پیسے کے اضافے سے بڑھ کر155.50روپے اورقیمت فروخت155.55روپے سے بڑھ کر155.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.20روپے اورقیمت فروخت155.50روپے پرمستحکم رہی ۔