لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی انڈر۔ 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ مکمل ہو گیا۔ عامر علی کی میچ میں 10 وکٹوں کی بدولت سندھ نے سدرن پنجاب کو شکست دیدی، ناردرن اور بلوچستان کے درمیان دلچسپ میچ کے علاوہ سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ ڈرا ہو گیا۔ ڈرنگ سٹیڈیم بہالپور میں سندھ نے عامر علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت سدرن پنجاب سے یقینی فتح چھین لی۔ عامر علی نے دوسری اننگز میں 7 شکار کر کے سدرن پنجاب کو 89 رنز پر ڈھیر کردیا۔ سندھ نے 141 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ ناردرن اور بلوچستان کا میچ بھی برابر رہا۔