لاہور ( کلچرل رپورٹر ) ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں سپر ڈپر پرفارمنس دکھانے والے خوبصورت اداکارہ عائزہ خان کو پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ کے لیے بطور بہترین اداکارہ نامزد کیا گیا ہے ۔ ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی دھوم پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اس ڈرامے کو بھر پور پذیرائی مل رہی ہے ، ڈرامے کی کامیابی سے مصنف اور کاسٹ دونوں ہی کی شہرت دیکھتے ہی دیکھتے بلندیوں کو چھونے لگی ہے ۔ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں کیساتھ ایک اہم خبر شیئر کی ہے کہ عالمی ادارے پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ کے لیے عائزہ خان کی بہترین اداکارہ کے طور پر نامزدگی کی گئی ہے ۔ ایوارڈ کی تقریب 7 فروری کو دبئی میں ہوگی۔