پشاور( شہزادہ فہد ) نیب کی جانب سے گرفتاری اور بعدازاں ضمانت پر ہا ہونے والے سابق قائم مقام ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر صمد کی تعیناتی میں بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں،18گریڈ کے کیوریٹر کو 19گریڈ میں ڈائریکٹر بنادیا گیاحالانکہ ڈائریکٹر کے عہدے کیلئے کیوریٹر ہونا اور اور کیوریٹر کی حیثیت سے 7سال کی ملازمت لازمی ہے جبکہ ڈاکٹر صمد کی ملازمت اس سے کہیں کم ہے ،مزید براں ڈاکٹر صمد کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر ہے اس لئے ڈائریکٹر بننے کے باوجود وہ انکے پاس مالی اور انتظامی امور نمٹانے کا اختیار نہیں ہوگا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ندا اﷲ صحرائی کی ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر کی حیثیت سے تعیناتی کی سمری سے اتفاق کیا تھا تاہم انتہائی اعلیٰ شخصیات کی مداخلت پر ایک ایسے شخص کو ڈائریکٹر بنادیا گیا جن کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر ہے ، ریفرنس میں محکمہ آرکیالوجی کے 10ملازمین بطور گواہ موجود ہیں۔ ڈاکٹر عبدالصمد