لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (ایپما) کے رہنما خواجہ ندیم سعید وائیں نے انارکلی بازار میں چھابڑی فروشوں کا روزگار چھیننے اور اکثر دکانداروں کی طرف سے دکان کے آگے تجاوزات قائم کرکے کرائے پر دینے کو تنقید کا نشانہ بنایااور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے صورتحال کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر ریڑھی بانوں کا سارا کاروبار تباہ کردیا گیا جو بمشکل کھینچ تان کر اپنے اہل خانہ کے لیے روٹی پوری کررہے تھے مگر دوسری طرف ملی بھگت سے دکانداروں کو دکانوں کے آگے پھٹے لگاکر کرائے پر دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔