لاہور(اپنے رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ایل پی جی شاپس اور منی پٹرول اسٹیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ڈی جی بی ٹی اور سمن آباد زون میں کارروائی کرتے ہوئے 6 غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی دکانوں کو سیل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بادامی باغ کے علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 منی پٹرول مشینوں کو بھی ضبط کر لیا اور افراد کو گرفتار بھی کرایا۔اے سی کینٹ نے عزیز بھٹی زون میں منی پٹرول سٹیشنز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشینوں کو ضبط بھی کیا اور دکانوں کو سیل بھی کرا دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسروں کا کہنا ہے کہ منی پٹرول سٹیشنز اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔