لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور نے سرکاری زمین کو واگزار کرانے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے کہا کہ موضع ہربنس پورہ میں گرینڈ آپریشن کیا اور کروڑوں کی سرکاری زمین کو واگزار کرا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 22 کنال 01 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروا لیا گیا جس کی کی کل مالیت تقریباً 43 کڑور روپے بنتی ہے ۔ ڈی سی نے کہا کہ قبضہ مافیا سے سرکاری زمین کو واگزار کروانے کی سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔