اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے اشتراک سے انجینئرز کی کپیسٹی بلڈنگ اور سکلز ڈویلپمنٹ کے بارے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ایڈیشنل رجسٹرار انجینئرڈاکٹر اشفاق احمد شیخ، پی ای سی کی کمیٹی برائے انجینئرز سکلز ڈویلپمنٹ کے کنوینر ڈاکٹر شعیب احمد صدیقی، شریک کنوینر انجینئر ڈاکٹر علی ساجد اور نیسپاک کے سابق صدر انجینئر طاہر شمشاد سمیت انجینئرز برادی کے ممبران، صنعتی شعبے اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر طاہر عباسی نے کہا کہ انجینئرز کسی بھی قوم کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انجینئرز کو یونیورسٹیوں میں زیادہ تر نظریاتی تعلیم پڑھائی جاتی ہے جس وجہ سے انجینئرز صنعتی شعبے کی ضرورت کے مطابق خدمات نہیں دے پاتے ۔