لاہور/کراچی(نمائندہ خصوصی سے ) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہ رجب المرجب کا چاند نظرنہیں آیا ہے ،لہذایکم رجب المرجب کل (26 فروری) کو ہو گی ۔شب معراج 22 مارچ کواتوار اور پیر کی درمیانی شب ہو گی۔رجب المرجب کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت ہوا ۔ اجلاس میں ملک بھرسے چاند کی رویت کی گواہی موصول نہیں ہوئی۔