پوٹ چیفسٹروم (سپورٹس ڈیسک)13 ویں آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آج چار میچز کا فیصلہ ہوگا ۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ میں پہلا میچ بنگلہ دیش اور زمبابوے، دوسرا میچ جاپان اور نیوزی لینڈ ، تیسرا میچ کینیڈا اور متحدہ عرب امارات ، چوتھا میچ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کمبرلی میں کھیلا جائیگا۔