اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ انڈر انوائسنگ کو روکنے اور درآمد کنندگان کی آسانی کے لئے درآمدات پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔چیئرمین شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات پر درآمد کنندگان کی آسانی کے لیے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔شبر زیدی نے کہا کہ تبدیلیاں یونٹ آف میرمنٹ سسٹم اور ویلیو ایشن یونٹ میں کی گئی ہیں، درآمد کنندگان اس بارے میں مزید تجاویز دیں۔چیئرمین کا کہنا ہے کہ یہ عمل انڈر انوائسنگ کو روکنے کے لیے ضروری ہے ۔