کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے کی کمی ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو کی قدر میں کمی اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں15پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے گھٹ کر 155.35 روپے اورقیمت فروخت155.60روپے سے گھٹ کر155.45روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 155.30 روپے اور قیمت فروخت155.60روپے مستحکم رہی ۔ دیگر کرنسیوں میں یوروکی قدر میں50پیسے کی کمی ہوئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قدر میں80پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یوروکی قیمت خرید171روپے سے گھٹ کر 170.50 روپے اورقیمت فروخت 172.50 روپے سے گھٹ کر172روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید199روپے سے بڑھ کر199.20روپے اور قیمت فروخت 200.50 روپے برقرار رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.30 روپے مستحکم رہی۔