کراچی ( کامرس رپورٹر ) انٹر بینک میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر3پیسے سستا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں3پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈا لر کی قیمت خرید 156.30روپے سے گھٹ کر156.27روپے اور قیمت فروخت156.40روپے سے گھٹ کر 156.37 روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30 روپے پر برقرار رہی ۔یورو کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سے 171.20روپے سے بڑھ کر 171.60 روپے اور قیمت فروخت 173.20روپے سے بڑھ کر 173.60روپے ہوگئی۔