کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں2پیسے کے اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.35روپے سے بڑھ کر155.37روپے اورقیمت فروخت 155.45 روپے سے بڑھ کر 155.47روپے ہوگئی۔