کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.17روپے سے گھٹ کر156.07روپے اورقیمت فروخت 156.27 روپے سے گھٹ کر156.17روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں بھی10پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.80روپے سے گھٹ کر 155.70روپے اورقیمت فروخت156.30روپے سے گھٹ کر 156.20 روپے ہوگئی۔