لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل انٹر سٹی فٹبال چیمپئن شپ کے ابتدائی لیگ مرحلہ مکمل ہوگیا, ملک بھر میں 13سے زائد مقامات پر کھیلے گئے لیگ مرحلہ میں وفاقی دارالحکومت سے اسلام آباد گرین, آزاد کشمیر سے مظفرآباد, گلگت بلتستان سے گلگت کی ٹیم, کے پی کے سے خیبر اورمالاکنڈ, بلوچستان سے کوئٹہ اور گوادر جبکہ سندھ سے کراچی گرین اور جیکب آباد نے فائنل مرحلہ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔