لاہور(اپنے خبر نگارسے ) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے کہاہے کہ کل مقامی تعطیل کے باوجود تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ2019ء کے پیشِ نظر حسبِ معمول کُھلا رہے گااور انگلش لازمی(پارٹ ون) کل معمول کے مطابق ہوگا۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ طالب علم مقررہ امتحانی وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز پہنچ جائیں تاکہ اُنہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔