کراچی (این این آئی) ملک میں ڈالر کی اڑان اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔انٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کے لین دین کے آغاز پر ہی روپے کی قدر کو دبا کا سامنا کرنا پڑا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 90 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈالر 152 روپے کا ہوگیا۔