لاہور(عمران راج)بین الاقوامی شہرت یافتہ ایکسنٹ بینڈ کے گلوکار اینڈرین سینا پاکستان پہنچ گئے گزشتہ روز انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ میوزیکل کنسرٹ شو میں اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گلوکار نے اپنے بینڈ کے ہمراہ کئی سال بعد پاکستان کا دورہ کیا جس پر ان کے پاکستان میں موجود مداحوں نے ان کو سوشل میڈیا اور میوزیکل کنسرٹ کے موقع پر خوب داد دینے کے ساتھ ان کوپاکستان آنے پر ان کا بھرپور شکریہ ادا کیا اینڈرین ثاسینا آج پنجاب کے شہر بہالپور میں اپنے میوزک بینڈ کے ساتھ پہلی مرتبہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرینگے اس سلسلے میں انہوں نے اپنے پاکستان دورے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں کو آگاہ کردیا ایکسنٹ بینڈ کئی سالوں بعد پاکستان کا ٹور کر رہا ہے اور پہلی مرتبہ بہالپور شہر میں اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریگا ۔