لاہور( کلچرل رپورٹر) پی سی بی پوڈ کاسٹ کے تازہ ترین ایڈیشن میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس کے حالیہ دورہ اسلام آباد کی تفصیلات شامل ہیں۔ 17 ستمبر بروز منگل کو اسلام آباد کا دورہ کرنے والے کیون رابرٹس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز اکتوبر میں لاہور آرہے ہیں۔ اکتوبر میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے عہدیداران بھی پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں۔