لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا،وفاقی دارالحکومت میں منعقد کی گئی ٹینس چیمپئن شپ 19اکتوبر تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں 15ممالک کے کل 48مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس کی جانب سے گزشتہ روز چیمپئن شپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دلاورعباس پی ٹی ایف کمپلیکس میں منعقد کی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ سید دلاور عباس شاہ تھے جبکہ صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سلیم سیف اﷲ نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑی بھی موجود تھے ۔