کراچی (نمائندہ 92 نیوز) درگاہ غوث اعظم حضرت پیر شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کی درگاہ کے گدی نشین و مذہبی سکالر الشیخ السید افیف الدین الجیلانی نے کہاہے کہ اسلام میں انسانیت کی خدمت پر زور دیا گیا ہے ، جب تک انسان میں اچھے اخلاق اور انسانیت نہیں ہوگی وہ اچھا مسلمان نہیں سکتا، انسانیت نہیں اپنائی گئی تو تمام عبادات ضائع ہوجائیں گی۔اقرا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک مومن کی نشانی ہے کہ اس کے کردار میں انسانیت اور حسن اخلاق جھلکتے ہیں، آج تک قرآن پاک کی 1250 تفاسیر ہوچکی ہیں، کسی بھی کامیاب مسلمان کے اندر علم، عمل اور کردار جیسی خصوصیات لازم و ملزوم ہیں، انہوں نے کہا کہ دین میں علم پر بے حد زور دیا گیا ہے ، طالبعلم ملک اورامت کا مستقبل ہیں، پاکستان عظیم ملک اور پاکستانی قوم محبت کرنے والی ہے ، ہمیں اپنی اصلاح کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر بانی چانسلراقرایونیورسٹی حنید لاکھانی، شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، اساتذہ، علما کی بڑی تعداد موجود تھی۔