لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ لاک ڈائون ہونے کی وجہ سے بے پناہ فرصت کے لمحات میسر آئے اور خاندان کے ساتھ بھرپور وقت گزررہا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ انسان کو ہر وقت سوچ بچار کرنی چاہیے اور انسان میں اپنا محاسبہ کرنے کی جرات ہونی چاہیے جس سے وہ درست راستے پر گامزن رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے کیونکہ انسان جو ذاتی تجربات سے سیکھتا ہے وہ اسے کتابوں سے نہیں مل سکتا۔