مکرمی !دنیا ترقی کر رہی ہے اور اس ترقی میںخواتین اپنا حصّہ ادا کر رہی ہیں۔ صنفی کرداریت کی سوچ دراصل ہماری ثقافت کا حصہّ ہے جوکہ نسل در نسل چلی آرہی ہے اور اسے اچانک بدلنا مشکل ہے۔ جس طرح ایک مرد کو گھر کے کام کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ہمیں اپنی انفرادی شخصیت کو منوانے کے ساتھ ساتھ اپنی آنے والی اگلی نسل کو بھی اسکی تعلیم دینی ہوگی اورا گر ہم نے مل کر یہ سفر جاری رکھا تو ہم ایک دن اپنے مقام تک انشااللہ ضرور پہنچیں گے۔ (راحیلہ رْباب)