نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران ٹرانسپورٹ سروس کی جزوی بحالی کے بعد انسانوں کے ساتھ بندر نے بھی بسوں میں سفر کرنا شروع کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ میں ایسے بندر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بس کے سفر سے لطف اندوز ہوتا نظر آرہے ہیں گویا وہ انسانوں کی طرح خود بھی اپنی منزل پر پہنچنے کا متمنی ہو۔ سفر کے دوران بندر اپنے ارد گرد مسافروں کو بڑی حیرانی سے بھی دیکھتا رہا۔سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے ویڈیو کو پسند کیا اور تصاویر پر بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی بندر کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہے جس پر صارفین قہقہے لگا رہے ہیں۔