پشاور(آن لائن) ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مزید 6دوست ممالک میں امیگریشن لنک آفس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ایف آئی اے ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات کے مطابق اس سے قبل تین دوست ممالک ایران ، عمان ، یمن میں پاکستان ایف آئی اے امیگریشن کے لنک دفاتر موجود ہیں۔سی پیک سے پاکستان میں غیر ملکیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے جس سے سیاح ، کاروباری حضرات ، بلڈرز ، آئی ٹی ایکسپرٹ اور دیگر افراد بڑی تعداد میں پاکستان آئینگے اس لئے حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے مزید چھ دوست ممالک میں اوور سیز لنک آفس قائم کرنے جا رہا ہے جن دوست ممالک میں اوور سیز لنک آفس قائم کئے جائینگے ۔ ان میں برطانیہ ، ترکی ،متحدہ عرب امارات ، ملایشیاء ، ا ٹلی او سپین شامل ہیں لنک آفسز کا مقصد امیگریشن کے عمل کو مزید سہل بنانا اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام ہے مزید چھ ممالک میں ایف آئی اے اے کے لنک آفس قائم ہونے پر پاکستان کے 9دوست ممالک میں لنک آفس ہو جائینگے ۔ ذرائع کے مطابق تمام 9آفسز پاکستان ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اور وزارت داخلہ سے منسلک ہو نگے جبکہ نادرا ، نیکٹا او ردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں غیر ملکیوں کو پاکستان آنے کے مراحل سے گزارا جائے گا۔