سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) اگرچہ بولی گئی گفتگوسے الفاظ لکھنے والے سافٹ ویئر اب عام ہوچکے ہیں لیکن پہلی مرتبہ دماغ کو چکرادینے والی ٹیکنالوجی بنالی گئی ہے جو مصنوعی ذہانت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بدولت صرف سوچ کو پڑھ کر الفاظ ٹائپ کرتی ہے اور اس کی درستگی کی شرح 97 فیصد نوٹ کی گئی ہے۔یہ ٹٰیکنالوجی ایک لفظ سنے بغیر صرف سوچ کی سرگوشی کو الفاظ میں ڈھالتی ہے ۔ اس پر کی گئی تحقیقات یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو نے ایک ریسرچ جرنل میں پیش کی ہیں۔