لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر نگرانی اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن میں انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے بھی حصہ لیا۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ تحصیل رائیونڈ میں انسدادِ سموگ کے خلاف کارروائی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ4 اینٹوں کے بھٹوں کو سیل کر دیا گیا اور ان کو بند بھی کروا دیا گیا ہے اور02 افراد کو مزاحمت پر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سموگ کا باعث بننے پر بھٹوں کو فوری طور پر بند کرنے کے لئے مسجد میں اعلانات بھی کرائے گئے ہیں۔ڈی سی پر افسران نے ڈینگی کے خاتمے کے لئے دورے کیے ۔ اچھرہ سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے یو سی 134 بوستان، نشتر زون کا دورہ کیا۔ کنٹینرز، روف ٹاپس کی چیکنگ، 05 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔انہوں نے گھروں کے مالکان کو وارننگ اور3 گھروں کے باہر سٹیکر چسپاں کیا۔اے سی رائیونڈنے سی ڈی سی اور انوائرمنٹ انسپکٹر کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق اور اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اﷲ رانجھا نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ کیا۔انہوں نے پیاز کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا،ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس تحصیل رائیونڈ میں ہوا۔ فشریز، ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔