لاہور(نامہ نگار) ٹریفک قوانین کی پاسدرای کے حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا ۔اس موقع پرڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر زرفشاں طاہر، تسلیم شجاع ،سماجی رہنما خالد فاروق اور زیر تربیت ڈاکٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر زرفشاں طاہر اور تسلیم شجاع نے زیر تربیت ڈاکٹرز میں ٹریفک قوانین بارے ٹریفک آگاہی لیکچر دیا اور ان میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین شہریوں کی سہولت کی خاطر بنائیں گئے ہیں اور ان پر عمل درآمد کر نے کا فائدہ بھی شہریوں کو ہی ہے ۔ ہیلمٹ لازمی پہنیں کیونکہ موٹر سائیکل حادثے میں زیادہ تر اموات کی وجہ سر کی چوٹ ہے اور ہیلمٹ جان لیوا چوٹ سے محفوظ کرتا ہے ۔ہیلمٹ گلے اور سانس کی بیماریوں سے محفوظ اور فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچاتاہے ۔