کراچی (این این آئی) معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے انضمام الحق ان کے ’’ فیورٹ‘‘ کپتان تھے ، سوشل میڈیا پر اپنے اکائونٹس پر اداکارہ نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں موجود (باقی صفحہ 5نمبر14) ’’وال آف فیم‘‘ کی تصویر شیئر کی، جس میں پاکستان کے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کی تصویریں ہیں، مہوش حیات نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا پاکستان کے عظیم کھلاڑیوں کی تصاویر دیکھ کر بہت فخر محسوس ہوا، انضمام الحق میرے پسندیدہ کپتان تھے ۔مہوش حیات نے اپنے پیغام کے آخر میں مداحوں سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ کپتان کون ہے ، لوگوں کی جانب سے انہیں متعدد جواب بھی دیئے گئے ۔مہوش حیات کرکٹ میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں، حالیہ پاکستان سپر لیگ کے کئی میچز انہوں نے سٹیڈیم میں جا کر دیکھے تھے ۔