لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ بشریٰ انصاری تنقید برداشت کرنے کی بجائے غصے سے لال پیلی ہوگئیں اور انہوں نے تنقید نگار کو نازیبا جواب لکھ دیا تاہم بعد ازاں اپنا یہ کمنٹ ڈیلیٹ کردیالبنی فریاد نامی نے ایک وی لاگ میں بشری انصاری کے ڈرامے ’زیبائش‘ میں فنکاروں کی پرفارمنس کا تمسخر اڑایا جس پر بشری انصاری سیخ پا ہوگئیں ڈرامہ سیریل ’زیبائش‘ بشری انصاری کی تحریر کردہ کہانی ہے ۔حال ہی میں اس ڈرامے کی ایک قسط میں والد کے انتقال کے سین میں زارا عباسی نے ایسی چیخیں ماری جس پر سوشل میڈیا پر متعدد میمز بنے ۔یہ سین وائرل ہونے کے بعد لبنی فریاد نے ایک وی لاگ میں زارا عباسی کے چیخیں مارنے والے انداز کی نقل اتاری اور حال میں چلنے والے پاکستانی ڈراموں پر تنقید بھی کی۔