لاہور(کلچرل رپورٹر)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ اانصاری کی بیٹی میرا انصاری دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔نیویارک میں شادی کرنے والی میرا انصاری نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں اور اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کیاتصویروں کے کیپشن میں میرا نے قرآن کی آیت ’بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے ‘ تحریر کی۔اپنی ایک اور پوسٹ میں پہلی شادی سے ہونے والے بچوں کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی خوشی کی اولین وجہ قرار دیا۔میرا کی پوسٹ پر معروف شخصیات کمنٹس کر کے مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں۔پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ بشیر 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔