لاہور (پ ر )انجمن حمایتِ اسلام کے سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ گذشتہ 135 برس سے بچوں، لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ الگ دارالشفقت میں معاشرے کے یتامیٰ کو نہ صرف اعلیٰ رہایشی، تعلیمی اور تربیتی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، انجمن حمایتِ اسلام حکومت سے کوئی امداد نہیں لیتی، اس کے عہدیدار اور اراکین جسٹس (ر) منظور حسین سیال کی سرکردگی میں بے لوث فی سبیل اللہ رفاہی اور تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی ایس ایس کے منتخب زیر تربیت افسروں کے سوالات کے جوابات میں کیا۔