لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سینئر کرکٹر جویریہ خان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بہترین کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیے عزم کا اظہار کیا ہے ۔۔مئی 2008 میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے و الی جویریہ خان اب تک 30.71کی اوسط سے 2611 رنز بناچکی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچز کا آغاز9 دسمبر سے ہوگا۔پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں اور نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز رکھنے والی جویریہ خان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کی اہم رکن ہیں ۔ ٹاپ آرڈر بیٹرملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں شیڈول سیریز میں بھی طویل اننگز کھیلنے کی خواہشمند ہیں۔