کنداری (این این آئی)انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں ایک کشتی میں آتشزدگی کے حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت کم سے کم 7 افراد زندہ جل گئے ہیں جبکہ 4 لاپتہ ہوگئے ۔ حادثے کے وقت کشتی پر 150 افراد سوار تھے ۔انڈونیشیا کی پولیس کے مطابق کشتی میں آگ اس وقت لگی جب وہ جنوب مشرقی صوبے سولا ویسی سے جزیرہ سولا ویسی کی طرف نصف شب روانہ ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک کشتی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ تیزی کے ساتھ کشتی کے دوسرے حصوں میں پھیل گئی۔ پولیس کا خیال ہے کہ کشتی میں آتشزدگی ایندھن کی ٹینکی پھٹنے سے ہوئی۔ حادثے کے وقت کشتی پرسوار مسافروں کی اصل تعداد کا پتا نہیں چل سکا۔ ایک مسافر نے بتایاکہ کشتی پر50 افراد سوار تھے ۔ حادثے کے بعد دو بچوں سمیت 7 افراد کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئی ہیں۔
انڈونیشیا :کشتی میں آتشزدگی سے 2بچوں سمیت7 افراد زندہ جل گئے۔
پیر 19 اگست 2019ء
کنداری (این این آئی)انڈونیشیا کے جزیرہ سولاویسی میں ایک کشتی میں آتشزدگی کے حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت کم سے کم 7 افراد زندہ جل گئے ہیں جبکہ 4 لاپتہ ہوگئے ۔ حادثے کے وقت کشتی پر 150 افراد سوار تھے ۔انڈونیشیا کی پولیس کے مطابق کشتی میں آگ اس وقت لگی جب وہ جنوب مشرقی صوبے سولا ویسی سے جزیرہ سولا ویسی کی طرف نصف شب روانہ ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک کشتی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ تیزی کے ساتھ کشتی کے دوسرے حصوں میں پھیل گئی۔ پولیس کا خیال ہے کہ کشتی میں آتشزدگی ایندھن کی ٹینکی پھٹنے سے ہوئی۔ حادثے کے وقت کشتی پرسوار مسافروں کی اصل تعداد کا پتا نہیں چل سکا۔ ایک مسافر نے بتایاکہ کشتی پر50 افراد سوار تھے ۔ حادثے کے بعد دو بچوں سمیت 7 افراد کی لاشیں ہسپتال پہنچائی گئی ہیں۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 19 اگست 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں