گوجرانوالہ،لاہور(92نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں لڑکی نے پولیس افسر پر مبینہ زیادتی کا الزام لگادیا۔نمائندہ 92نیوز کے مطابق تھانہ اروپ کے علاقے کی حدود میں لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایاگیا لیکن پولیس کے متعدد افسر پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ۔ لڑکی نے بتایاکہ ہماری فیملی کا اوباشوں کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد میں نے پولیس سے رابطہ کیا لیکن اے ایس آئی مبشر نے دوران تفتیش لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ لڑکی نے بتایا کہ میں نے 15 کال کی تو پولیس والوں نے بتایا کہ اس کی مدد کیلئے اے ایس آئی مبشر آرہاہے وہ ہمارے گھر آیا اور اس نے دوران انکوائری مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ لڑکی کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے اس حوالے سے سی سی پی او گوجرانوالہ کودرخواست دے دی تو مبشر اے ایس آئی نے دھمکی دی کہ اگر کوئی میرے خلاف بیان دیا تو گولی ماردوں گا۔ اس نے بتایا کہ شکایت کرنے پر اعلی افسر ان پر دبائو ڈال رہے ہیں۔دوسری جانب 92نیوزکی خبرپرآئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ا ے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،میڈیکل رپورٹ کاانتظارہے ، زیادتی ثابت ہونے پراے ایس آئی کوگرفتارکرلیاجائیگا۔