جکارتہ(آن لائن) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں خشک سالی کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے عوام سے پانی بچانے کی درخواست کی ہے ۔ ترک نشریاتی اداے کے مطابق جکارتہ کے گورنر انیس باسویدان نے بتایا کہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے نتیجے میں عوام پانی کا ممکنہ حد تک کم استعمال کریں تو بہتر ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ آئندہ کے 10 روز میں بارشوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے جس سے زیر زمین پانی کے ذخائر کم ہو سکتے ہیں۔