جکارتہ(این این آئی)انڈونیشی جزیرے سماٹرا میں پیدل چلنے والے افراد کیلئے بنائے گئے پل کے گرنے سے 9 طلبا دریا میں ڈوب گئے ۔مقامی افراد نے 17 افراد کو بچا لیا ہے ۔ پل گرنے کی بڑی وجہ اْس پر 30 طلبا کا ایک ساتھ کھڑے ہونا بتایا گیا ہے جو اتنے طلبا کے وزن کو بر داشت نہیں کر سکا اور زور دار سیلابی ریلے کی شدت سے گر گیا۔