لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ اور انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے جونیئر سلیکشن کمیٹی نے 21 کھلاڑیوں کو لاہور میں لگائے جانے والے کیمپ کیلئے مدعو کرلیا۔لاہور میں کیمپ 26 نومبر سے 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای میں 20 دسمبر سے ،انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز ہونگے ۔حتمی 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم 17 دسمبر کو امارات روانہ ہوگی۔ کھلاڑیوں میں عباس علی، عبدالفصیح، عبدلواحد بنگلزئ، احمد خان، علی اسفند، ارحم نواب، آصف علی، اویس علی، آذان اویس، فیصل اکرم، غازی غوری، حسیب اللہ،عرفان خان نیازی، معاذ صداقت، مہران ممتاز، محمد عمر، محمد شہزاد، قاسم اکرم، رضوان محمود، ذیشان احمد اور ذیشان ضمیر شامل ہیں۔