کراچی (کامرس رپورٹر)مقامی اوپن مارکیٹ میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کی کمی سے 154.25روپے سے گھٹ کر154.20روپے اور قیمت فروخت 154.35روپے سے گھٹ کر 154.30 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.10روپے اور قیمت فروخت 154.40 روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1 66.50 روپے سے گھٹ کر166.20روپے اور قیمت فروخت168روپے سے گھٹ کر167.70روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید199روپے سے گھٹ کر198.50روپے برقرار رہی اورقیمت فروخت200.50روپے سے گھٹ کر200روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے اور قیمت فروخت 41.10 روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے اور قیمت فروخت42.10روپے مستحکم رہی۔چینی یو آن کی قیمت خرید20روپے اور قیمت فروخت22.50روپے برقرا ررہی ۔