لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ انگلینڈ پر گئی قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ماضی میں انگلینڈ میں دو سیریز برابر کی ہیں اور ہم اعتماد کے ساتھ یہاں آئے ہیں اور مجھے امید ہے کہ کامیابیاں حاصل کر لیں گے ، یہاں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے ہم اچھے انداز میں ٹریننگ کر رہے ہیں، اپنی کارکردگی سے ٹیم کو جتوانے کی کوشش کروں گا، انگلینڈ کی کنڈیشنز میں میزبان ٹیم کو ایڈوانٹیج ہو گا مگر ہمارے کھلاڑی بھی تجربہ کار اورپرجوش ہیں، اپنا قدرتی انداز نہیں چھوڑ سکتا تاہم کوچز کی مشاورت سے وکت پررک کر کھیلوں گا اور صورتحال پر قابو پانے کے بعد اپنی شاٹس کھیلوں گا۔ انگلینڈ کے شہر ووسٹر میں موجودبابر اعظم نے ویدیو کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کا ٹریننگ میں بیٹنگ اور بالنگ پریکٹس اچھی جارہی ہے ۔ انہون نے کہا کہ ڈیوک کا بال انگلینڈ میں استعمال ہوتا ہے ، بال کا زیادہ فرق ہے ، انگلینڈ میں پرفارم کرنے کے بعد دیگر ممالک کے خلاف بھی کھیلنے کا اعتماد ملتا ہے ،گزشتہ سال گیند لگنے کا اثر نہیں لوں گا، ؤسٹریلیا اور دیگر ممالک کے ساتھ سیریز میں اچھا کھیلے ہیں امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گے ۔ بابر اعظم نے کہا ہے کہ ماضی مین کچھ میچز ہارنے کی وجہ سے ٹیم کی رینکنگ نیچے گئی،ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اب میچ جیت کر رینکنگ میں بہتری لانا ہدف ہے ۔