لندن(صباح نیوز) برطانیہ کے سابق رکن پارلیمان جارج گیلووے نے ہانگ کانگ کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کی موجودہ صورت حال کے پیچھے کارفرما غیر ملکی قوتیں چین کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا ہانگ کانگ میں موجود چند شرپسندعناصر ان قوتوں کے آلہ کار بن کر خود اپنے گھر کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا امریکہ اور برطانیہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ ہانگ کانگ کو چین سے جدا نہیں کیا جاسکتا، تا ہم وہ اپنی بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں۔