دبئی (سپورٹس ڈیسک)مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف آئی سی سی کے لیول ون کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پیسر سٹورٹ براڈ پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے جو کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کا مرتکب پائے گئے۔ دوسری اننگز کے 46 ویں اوور میں یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے کے بعد بائولر نے غیر شائستہ زبان استعمال کی تھی۔