لاہور (سپورٹس ڈیسک) مانچسٹر یونائٹیڈ کے سپینش گول کیپر ڈیوڈ ڈی گا نے کروناوائرس کے لیے تین لاکھ یورو فنڈ دینے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپین میں ان دنوں کرونا وائرس کی وجہ سے روز اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے ، گول کیپرنے وائرس سے متاثرہ شہریوں کے لیے یہ رقم میڈرڈکے میئر کو دی ہے ، جس پر ازابیل ڈییاز نے ٹویٹ کے ذریعے ان کا شکریہ ادارکیاہے ۔ اس سے پہلے لائنل میسی بھی اسپین کے شہریوں کے لیے دس لاکھ یورو عطیہ کرچکے ہیں۔